23 جون 2025 - 11:13
ایک عظیم کاروائی امریکیوں کا انتظار کر رہی ہے جس کے نتائج غیر متوقعہ ہونگے، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرکا بیان

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پاسدار ابراہیم ذوالفقاری نے کہا: ہم تمہیں یقین دلاتے ہیں کہ اس جارحیت کے بعد وقت تمہارا ساتھ نہیں دے گا، اور اسلام کے مجاہدین، اس جرم کے جواب میں، طاقتور اور منظم کارروائیوں کے ذریعے تمہارے لئے سخت، پشیمان کردینے والے نتائج رقم کریں گے۔ ان شاء اللہ

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پاسدار ابراہیم ذوالفقاری نے کہا:

بسم الله الرحمن الرحیم

"وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ وَمِن رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ؛

اور مہیا رکھو ان کے لئے جو تم فراہم کر سکو طاقت کی قسم سے اور گھوڑوں کو مورچوں پر تیار رکھنے کی صورت سے جن کے ذریعہ سے تم خوفزدہ بناؤ اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن کو"۔

مجرم امریکہ، صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدامات کی ہر طرح سے حمایت کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کو کھلم کھلا توڑتے ہوئے، براہ راست ایران کے خلاف جنگ میں کود پڑا اور ایران کی مقدس سرزمین پر جارحیت کا ارتکاب کیا۔

یہ جارحانہ اقدام، مرتی ہوئی صہیونی ریاست کو بچانے کے لئے کیا گیا، لیکن یہ جارحانہ اقدام نہ صرف بے کار ثابت ہوگا، بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے جائز اور متنوع اہداف کے دائرے کو وسیع تر کر دے گا، اور خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔

ہم تمہیں یقین دلاتے ہیں کہ اس جارحیت کے بعد وقت تمہارا ساتھ نہیں دے گا، اور اسلام کے مجاہدین، اس جرم کے جواب میں، طاقتور اور منظم کارروائیوں کے ذریعے تمہارے لئے سخت، پشیمان کردینے والے نتائج رقم کریں گے۔ ان شاء اللہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha